یو این آئی
سڈنی/آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اور اسٹار آل راؤنڈر مچل مارش ٹخنے کی انجری کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کے علاوہ ہیمسٹرنگ کی چوٹ کا شکار ہونے والے لیگ اسپنر تنویر سنگھا کی جگہ پہلی بار آف اسپنر ٹوڈ مرفی کو ون ڈے اسکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے ۔مچل مارش اور مایہ ناز اوپنر ٹریوس ہیڈ کی عدم موجودگی میں پاکستان کے خلاف حالیہ سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے میٹ شارٹ اور اولی پیک کو بنگلہ دیش کے خلاف بھی ون ڈے اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے ۔
جوش انگلس کی قیادت میں ، زیویئر بارٹلیٹ، ایلکس کیری، کوپر کونولی، بین ڈوارشوئس اور ناتھن ایلس شامل ہیں۔ ان کے علاوہ کیمرون گرین، میتھیو کوہنیمن، مارنس لبوشین، ٹوڈ مرفی، اولیور پیک، میتھیو رینشا، لیام اسکاٹ، میٹ شارٹ اور ایڈم زمپا اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹریوس ہیڈ ذاتی وجوہات کی بنا پر جبکہ مچل مارش ٹخنے کی انجری کے باعث بنگلا دیش کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے باہر رہیں گے ۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ٹریوس ہیڈ آئندہ ٹی20 سیریز میں بھی شرکت نہیں کریں گے اور ان کے متبادل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ آسٹریلیا اور بنگلا دیش کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز کل سے میر پور میں ہوگا جبکہ دوسرا اور تیسرا ون ڈے بالترتیب 11 اور 14 جون کو میرپور کے مقام پر ہی کھیلا جائے گا۔ دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے بعد 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی شیڈول ہے جو 17، 19 اور 21 جون کو چٹوگرام میں شیڈول ہے ۔