جکارتہ//انڈونیشیا کے 10 سالہ بچے آئرا کو اس وقت دنیا کا سب سے وزنی بچہ قرار دیا جا رہا ہے جس کی عمر صرف 10 سال اور وزن 190 کلو گرام کے لگ بھگ ہے۔آئرا کو کولا مشروبات اور نوڈلز سے رغبت ہے لیکن یہ روزانہ پانچ مرتبہ چاول اور گوشت کھانے کے باوجود بھی بھوک کی شکایت کرتا رہتا ہے۔موٹاپے کا شکار بچے کی والدہ رقیہ اور والد ادے سومانتری اپنے بچے کی اس کیفیت سے فکر مند رہتے ہیں۔ رواں برس 17 اپریل کو ہونے والے آپریشن سے پہلے آئرا 20 پونڈ وزن کم کرچکا تھا جب کہ اس کے بعد اس نے مزید 37 پونڈ وزن کم کیا لیکن اب بھی وہ روزانہ، مچھلی، چاول، سبزیوں کا سوپ اور ایک ڈش ٹامپے ضرور کھاتا ہے اور کئی لیٹر سافٹ ڈرنک پی جاتا ہے۔آئرا اپنے وزن کی بنا پر اسکول جانے سے قاصر ہے کیونکہ اتنے وزن کے ساتھ وہ اسکول تک نہیں جا سکتا تاہم گھر میں رہ کر ایک چھوٹے سے تالاب میں نہانا اس کا محبوب مشغلہ ہے۔