واشنگٹن/ریو ڈی جینیرو/نئی دہلی//عالمی وبا کورونا وائرس(کووڈ-19) سے پوری دنیا میں 65.18 فیصد لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس وانجینئرنگ مرکز(سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں اب تک 5.13 کروڑ سے زائدافراد متاثر ہوئے ہیں اور3.35 کروڑ صحت یاب، جبکہ 1270171 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا سے سب زیادہ متاثر امریکہ جہاں پہلے مقام پر ہے وہیں شفایابی کے معاملے میں تیسرے پر۔ ملک میں اب تک 10242754 افراد متاثرہوئے ہیں اور 3961873 صحت یاب، جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 239618 ہے ۔ہندوستان کورونا متاثرین کے معاملے میں دنیا میں دوسرے مقام پر ہے اور شفایابی میں پہلے مقام پر۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 44281 نئے معاملات کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد86.36 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور ٹھیک ہونے والی کی 80.14 لاکھ ہوگئی۔ وہیں اس دوران مزید 512 مریضوں کی موت ہونے سے اموات کااعدادوشمار127571 ہوگیا۔ ملک میں فعال معاملات کی تعداد کم ہوکر494657 رہ گئی ہے ۔برازیل کورونا کے معاملات میں تیسرے مقام پر ہے اور نجات حاصل کرنے والوں میں دوسرے مقام پر۔ یہاں کورونا وائرس کی زد میں آںے والوں کی تعداد 56.99 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اب تک تقریباً 51.84 لاکھ صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ یہاں اموات کی تعداد 162802 ہے ۔فرانس میں اب تک 18.57 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 41062 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 18.02 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک 30899 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اس وبا کی وجہ سے اب تک تقریباً13.81 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 39345 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ارجنٹائن میں کووڈ -19 سے اب تک قریب 12.62 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 34183 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔برطانیہ میں اب تک 12.87 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر اور 49861 ہلاک ہوئے ہیں۔ کولمبیا میں 11.55 لاکھ سے زیادہ افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 33128 اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔یورپی ملک اٹلی اس جان لیوا وائرس کے معاملے میں میکسیکو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں 9.95 لاکھ سے زائد افراد انفیکٹیڈ ہیں اور 42330 جاں بحق۔ میکسیکو میں کورونا سے 9.67 لاکھ سے زیادہ افراد متاثراور 95027 ہلاک ہوئے ہیں۔ اموات کے لحاظ سے یہ چوتھے نمبر پر ہے ۔پیرو میں اب تک 9.23 لاکھ سے زیادہ افراد متاثراور 34943 لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں 7.40 لاکھ سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور 19951کی موت ہوچکی ہے ۔جرمنی میں 7.05 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 11603 افراد ہلاک۔ ایران میں 7.03 لاکھ افراد متاثر اور 39202 ہلاک ہوچکے ہیں۔پولینڈ میں متاثرہ افراد کی تعداد5.93 لاکھ سے زیادہ اور اموات کی 8375 ہوگئی ہے ۔ چلی میں تقریبا 5.23 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 14611 جاں بحق۔عراق میں کورونا سے 5.05 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 11432 ہلاک۔ بیلجیئم میں 5.03 لاکھ افراد متاثر اور13216 کی موت ہوچکی ہے ۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 4.93 لاکھ سے زیادہ ہے اور اموات کی 9018 ۔ انڈونیشیا میں متاثرین کی تعداد 4.44 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے اور ہلاکتوں کااعدادوشمار 14761 پرپہنچ گیا ہے ۔ جمہوریہ چیک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4.30 لاکھ اور ہلاکتوں کی 5323 ہوگئی ہے ۔ نیدرلینڈ میں متاثرین کی تعداد4.26 لاکھ سے زیادہ اور اموات کی 8211 ہوچکی ہے ۔ بنگلہ دیش میں متاثرہ افراد کی تعداد 4.23 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6108 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔فلپائن میں اب تک تقریبا چار لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 7661 ہلاک۔ ترکی میں 3.99 لاکھ سے زیادہ متاثراور 11059ہلاک ہوئے ہیں۔ سعودی عرب میں 3.51 لاکھ سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، جبکہ 5576 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔پاکستان میں 3.48 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 7021 جاں بحق۔ اسرائیل میں تقریبا 3.20 لاکھ افراد متاثر اور 2684 ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے ایکواڈور میں 12849، کناڈامیں 10693، بولیویا میں 8808، رومانیہ میں 8186، مصر میں 6394، سویڈن میں 6057، چین میں 4742، گوئٹے مالا میں 3832، پنامہ میں 2817 اور ہونڈوراس میں 2765 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔یواین آئی