جموں//ایس اے ایس ای کی طرف سے ملی جانکاری کی بناپر اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کپواڑہ، چوکی بل ٹنگڈار، بارہمولہ گلمرگ ، پھرکیاں زیڈ گلی ، گریز اور بانڈی پورہ میں درمیانہ درجے کے تودے گرآنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔اسی طرح پونچھ ، راجوری ، ریاسی ، رام بن ، ڈوڈہ ، کشتواڑ، اودھمپور ، اننت ناگ ، کولگام ، بڈگام ، کپواڑہ ، بانڈی پورہ ، گاندربل ، کرگل ، لیہہ اضلاع ، بانڈی پورہ ۔ کنزلون ۔ گریز سیکٹر اور سرینگر۔ جموں قومی شاہراہ پر ہلکے تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے تودے گرا ٓنے والے علاقوں میںرہائش پذیر لوگوں کو احتیاطی اقدامات عملانے کی صلاح دی ہے ۔