جموں//انتظامیہ کمیٹی مکہ مسجد بٹھنڈی جموں (آئی سی آرڈی ٹرسٹ)نے ریاستی گورنر،ریڈکراس ،فوج اوردیگرسماجی تنظیموں اورمعززین کا12فروری کے بعد جموں سرینگرہائی وے مسلسل بندرہنے اورجموں کے ناخوشگوارحالات کے دوران وادی کشمیراورصوبہ جموں کے دیگراضلاع سے تعلق رکھنے والے درماندہ مسافروں کیلئے مفت لنگرودیگرسہولیات کاانتظام کرنے میں تعاون دینے کیلئے شکریہ ادا کیاہے ۔یہاں جاری پریس بیان میں انتظامیہ کمیٹی مکہ مسجدبٹھنڈی کے زعمائوں نے کہاہے کہ ہماری مہم بلالحاظ مذہب وملت ،رنگ ونسل انسانیت کی خدمت ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں سول سوسائٹی،انتظامیہ اورسماجی تنظیموں کی طرف شاندارتعاون حاصل رہاجس کی بدولت ہم درماندہ مسافروں کودرکارسہولیات بہم پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔کمیٹی نے سماجی اورمذہبی تنظیموں کودعوت دی ہے کہ وہ انسانیت کی فلاح کیلئے وسیع پلیٹ فارم تیارکریں تاکہ جموں میں آپسی بھائی چارہ،رواداری اوریکجہتی کوفروغ مل سکے ۔انہوں نے کہاکہ اگرمشکل حالات میں ہم پریشان حال لوگوں کی امدادنہیں کرسکیں گے تومجموعی ناکامی ہوگی۔انتظامیہ کمیٹی مکہ مسجد بٹھنڈی نے ریاستی گورنر،فوج اورسماجی ومذہبی تنظیموں کامشکل وقت میں کمیٹی کوتعاون دینے کیلئے شکریہ اداکیا ہے ۔کمیٹی کے زعمائوں نے پولیس سٹیشن تریکوٹہ نگرکی طرف سے آئی جی پی جموں ،ڈی آئی جی جموں کٹھوعہ رینج کی نگرانی میںایس ایس پی ،جموں ،ایس پی سائوتھ ،ایس ڈی پی اونروال اورایس ایچ او پولیس سٹیشن تریکوٹہ نگر کے رول کی بھی ستائش کی ہے۔