راجوری //ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے حال ہی میں محکمہ تعلیم میں منتخب ہوئے 25امید واروں کو تعیناتی کے سلسلہ میں حکم نامے تقسیم کئے ۔اس موقعہ پر چیف ایجوکیشن آفیسر راجوری گلزار حسین بھی موجود تھے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سلسلہ میں 2006میں درخواستیں طلب کی گئی تھی اور مذکورہ آسامیوں کیلئے دو مرتبہ انٹریو بھی لئے گئے تھے تاہم امیدواروں کی سلکشن کو حتمی شکل نہیں دی گئی تھی ۔ڈی سی نے نئے منتخب ہوئے امید واروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ محنت و لگن کیساتھ کام کریں ۔