جموں //سید امجد شاہ //حکومت نے دربار مو سے وابستہ ملازمین کے حق سفری الائونس کو منظوری دی ہے ۔یہ اقدام دربارمو کے سرینگر منتقل ہونے سے قبل کیاگیاہے۔محکمہ عمومی انتظامی کی طرف سے جاری حکمنامہ میں بتایاگیاہے کہ فی ملازم25ہزار روپے سپیشل مو ،ٹریول الائونس کو منظوری دی گئی ہے جو دربار سے قبل ہی جاری ہوگا۔سیول سیکریٹریٹ نان گزیٹیڈ ایمپلائز یونین اور لوور گریڈ ایمپلائز یونین نے ٹی اے الائونس کی منظوری پر حکومت کاشکریہ اداکیاہے ۔قبل ازیں یونین کے صدر رئوف احمد بٹ کی قیادت میں ایک وفد نے چیف سیکریٹری بی وی آرسبھرامنیم سے ملاقات کرکے ٹریول الائونس کی مانگ کی تھی ۔رئوف بٹ نے بتایا’’ہم حکومت کے شکر گزار ہیں جس نے دربار مو ملازمین کی مانگ پوری کی‘‘۔