جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج کہا کہ جموں وکشمیر میں کووِڈ۔19 وَبا کی روکتھام کے لئے دائمی اَمراض میں مبتلا اَفراد او رریڈ زون علاقوں میں ٹیسٹنگ میں سرعت لانے پر زور دیا۔مشیرموصوف اِس کا اِظہار آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں محکمہ صحت کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔میٹنگ میں فائنانشل کمشنر صحت وطبی تعلیم ، ناظم صحت کشمیر اور محکمہ کے دیگر اَفسران موجود تھے۔اِس موقعہ پر اپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے مشیر بھٹناگر نے اَفسران کو ریڈ زون علاقوں میں ٹیسٹنگ کی تیز تر مہم شروع کرنے اور دائمی اَمراض میں مبتلا کا ترجیحی بنیاد پر ٹیسٹ کرنے اور حساس گروپوں کی متواتر جانچ کرنے پر زور دیا۔مشیر نے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو خود ہی رِپورٹ کرنے اور ٹیسٹنگ کے لئے خود کو پیش کرنے کی جانب راغب کریں ۔ اُنہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کو کوئی علامت ظاہر ہونے کی صورت میں فیلو اور فیور کلنکوں میںتشخیص کے لئے جانا چاہیئے ۔اُنہوں نے ملازمین کو ریڈ زون علاقوں میں موقعہ پر نمونے جمع کرنے اور مثبت معاملات کے روابط کی تلاش میں تیزی لانے میں سرعت لانے پر زور دیا۔اُنہوں نے ملازمین کو سواستھ ندھی ایپلکیشن کا کووِڈ۔19سے متعلق مؤثر طور اعداد و شمار جمع کرنے کے لئے بہتر اِستعمال پر زور دیا۔میٹنگ میں اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے فائنانشل کمشنر و طبی تعلیم نے مشیر کو جانکاری دی کہ وزارتِ برائے صحت و خاندانی بہود کی جانب سے جاری کئے گئے کلینکل منیجمنٹ پروٹوکال پر جموں وکشمیر کے تمام طبی سہولیات میں من و عن عمل کیا جارہا ہے۔اَس موقعہ پر بھٹناگر نے تمام صحت اِداروں میں عام مریضوں کی بہتر دیکھ ریکھ یقینی بنانے کی بھی متعلقہ حکام کو ہدایت دی۔