جموں //نیروان اکیڈمی کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ’خواتین کی صحت اور شائستگی پرایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔’فٹ وومن فٹ نیشن ‘کے عنوان سے منعقدہ اس ورکشاپ کا اصل مقصد خواتین کو صحت ،یوگا ودیگر ورزشو ں کے بارے میں بیدار کرنا تھا ۔اس ورکشاپ میں 30سے زائد خواتین نے یوگا سیشن کے علا وہ دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ایچ بڈیال نے کہا کہ نیروان اکیڈمی ہمیشہ خواتین کیلئے ایسی سرگرمیوں کا اہتمام کرتی آئی ہے تاکہ ان کو صحت ،صفائی ،ورزشوں و دیگر سرگرمیوں کے بارے میں بیدار کیا جاسکے ۔