اورنگ آباد//(یو این آئی) مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 وبا کے مزید 487 نئے کیسز اور آٹھ مریضوں کی موت ہوئی ہے۔خطہ کے صحت افسران نے جمعہ کویہ اطلاع دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران علاقے کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع بیڈ سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 151 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور چار مریضوں کی موت ہوگئی۔ اسی طرح ضلع اورنگ آباد میں 115 نئے کیسز اور دو مریضوں کی موت ، ضلع عثمان آباد میں 80 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت، ضلع پربھنی میں 51 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ہوگئی۔