جموں//پشو وبھیڑ پالن کے وزیر عبدالغنی کوہلی نے کہا ہے کہ حکومت ریاست کے تینوں خطوں میں لوگوں کوہر طرح کی بنیادی سہولیات دستیاب کرنے کی وعدہ بند ہے۔وزیر کالاکوٹ کے مڈل سکول پنہار میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے اسمبلی میں پیش کئے گئے بجٹ کو عوام دوست قرار دیا جس میں اقتصادمی منظر نامے کو فروغ دینے کی طرف خصوصی توجہ دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کالا کوٹ حلقے میں ترقیاتی منظر نامے کو آگے بڑھانے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس دوران انہوں نے موجودہ حکومت کی مختلف شعبوں میں حصولیابیوں کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کئی تاریخ ساز اقدامات کئے۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں نے وزیر کو اپنے اپنے مسائل کے بارے میں جانکاری دی۔ وزیر نے یہ مشکلات حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔