جموں//جے اینڈ کے کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ( کے وی آئی بی) کی نائب چیئرپرسن ڈاکٹر حِنا شفیع بٹ نے آج یہاں ایک میٹنگ کے دوران جموں صوبے میں سکیم آف فنڈ فار رِی جنریشن آف ٹریڈیشنل انڈسٹریز( سفورتی) کے تحت قائم کئے جارہے کلسٹروں کی کارکردگی کا جائیزہ لیا۔میٹنگ میں ڈپٹی سی ای او ، کے وی آئی بھی تلک راج شرما کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔میٹنگ میں وائس چیئرمین کو بتایا گیا کہ مرکزی سرکار کی ایم ایس ای ایم ای وزارت نے4 کلسٹر منظور کئے ہیں جن پر653.08 لاکھ روپے خرچ کئے جانے کا اندازہ ہے۔حنا بٹ نے کہا کہ مجوزہ کلسٹروں کے قیام سے کاریگروں کو کافی فائدہ حاصل ہوگا اور انہیں ایک ہی جگہ پر تمام تر سہولیات دستیاب ہوں گی۔ انہیں بتایا گیا کہ بڈگام میں کامن فسیلٹی سینٹر کا افتتاح کیا گیا ہے اور اس نے اپنا کام کاج شروع کر دیا ہے۔انہیں مزید باتیا گیا کہ کے وی آئی بی نے پی ایم ای جی پی کے تحت91 معاملات منظور کئے ہیں جن کی بدولت600 افراد کو روز گار مہیا ہورہا ہے۔چیئرپرسن نے بورڈ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ محکمہ کی سکیموں کے تعلق سے زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کریں تا کہ دیہی علاقوں میں روز گار کے وسائل میں اضافہ ہوسکے اور لوگوں کے معیار زندگی میں بھی بہتری آسکے۔