ینڈھر//مینڈھر کے علا قہ بھیر ہ میں اس وقت سٹیج پر حالات خر اب ہو گئے اور کچھ دیر کیلئے افراتفری کا عالم دیکھاگیا جب ممبر اسمبلی مینڈھر کی جانب سے پولیس کو تنقید کانشانہ بنایاگیا۔کابینہ وزیر چوہدری ذوالفقار علی کی موجودگی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جاوید رانانے پہلے توانتظامیہ و پولیس کی سراہنا کی لیکن بعد میں تحصیلدار مینڈھر پر حملہ کے واقعہ کا ذکرکرتے ہوئے پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایااور کچھ ایسے الفاظ بھی کہے جو ایس ایس ایس پونچھ راجیو پانڈے نے ناگوار جانے ۔اس دوران ایس ایس پی اور ممبراسمبلی کے درمیان بول چال بھی ہوئی اور ایس ایس پی سٹیج تک چلے گئے تاہم وہاں موجود کارکنان ،پولیس و انتظامیہ کے افسران نے انہیں روک کر غصہ ٹھنڈا کرایا ۔اس موقعہ پر لوگوںنے جاوید رانا کے حق اور پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔ذرائع کاکہناہے کہ جلسہ میں ایسے حالات میں بن گئے کہ اغلب تھاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آجاتالیکن پولیس ، انتظامیہ اور دیگر لوگوںنے بیچ میں مداخلت کرکے حالات کو قابوکرلیا اور ممبراسمبلی مینڈھر کو تقریر جاری رکھنے کو کہاگیا اورانہوںنے اپنا خطاب جاری رکھا۔بعد میں چوہدری ذوالفقار نے بھی لوگوں کو خاموش رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ چھوٹی موٹی تلخیاں ہوتی رہتی ہیں جنہیں دل پرنہیں لیناچاہئے ۔جلسہ میں موجود ایک شخص نے بتایاکہ حالات ایسے بننے لگے تھے کہ زیادہ تلخ کلامی ہوجاتی لیکن کچھ لوگوں کی بروقت مداخلت سے ماحول ٹھنڈا کردیاگیا۔انہوںنے کہاکہ ایس ایس پی جب سٹیج کی جانب بڑھے تو ان کے محافظ بھی ان کے ساتھ سٹیج کی طرف جانے لگے تاہم مداخلت کرکے ماحول ٹھنڈا کردیاگیا۔ممبراسمبلی نے رابطہ کرنے پر کہاکہ انہوںنے کسی ایک افسر کو نہیں بلکہ سب کیلئے بات کی کہ کل کو کسی دوسرے افسر پر ایسے حملہ ہوسکتاہے ۔