جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کے مئیر چندر موہن گپتا نے جمعرات کے روز گاندھی نگر ہسپتال کا دورہ کرکے ہسپتال کی کارکردگی کا جائز لیا ۔انکے ہمراہ ہسپتال کے سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر چندر پرکاش بھی تھے۔دورہ کے دوران انہوں نے ہسپتال میں متعدد سہولیات کی کارکردگی کے متعلق جانکاری حاصل کی اور RBSK یونٹ، DEIC یونٹ ،ایمر جنسی لیبارٹری سیکشن ، انڈور بلاک، لیبر روم ، ڈائیلیسز یونٹ ،بچوں کے وارڈ،فزیو تھرپی یونٹ، ریڈیولاجی سیکشن ،کے علاوہ او پی ڈی سکشن وغیرہ کا بھی معاینہ کیا۔انہوں نے ہسپتال کی کار رکدگی پر اطمینان کا اظہار کیااور میڈیکل سپرانٹنڈنٹ اور ہسپتال عملہ کی بہترین کارکردگی پر انکی ستائش کی۔اس دران بجلی کی ناقص سپلائی کا مسلہ بھی زیر بحث آیا ،مئیر نے ہسپتال میں سہولیات کی بہتری کیلئے مکمل تعاون دینے کا یقین دلایا ۔انہوں نے نئی عمارت کے متعلق معلومات حاصل کی ،جس پر انہیں بتایا گیا کہ عمارت پر میڈیکل کالج نے اپنا قبضہ کیا ہے۔انہوں نے ہسپتال کی سہولیات میں مزید بہتری کیلئے عوام اور متعدد این جی اوز کے ساتھ باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرنے کی صلاح دی۔انہوں نے ہسپتال میں بھرتی مریضوں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے ہسپتال کیلئے100پھولوں کے گملے معہ پھولوں کے پودے فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کی،تاکہ ہسپتال کا ماحول خوبصورت بنا یا جا سکے۔
انہوں نے آنے والے مون سون کے دوران وہاں پر چھایہ دار درخت لگانے کی صلاح دی ۔انہوں نے ہسپتال کے گرد و نواح میں ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کی ہدایت بھی دی۔