جموں //شہر میں لوگوں کو بہتر شہری سہولیات مہیا کرنے کی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے جے ایم سی کے مئیر چندر موہن گپتا نے بدھ کے روز ترکوٹہ نگر حلقہ و ملحقہ علاقوں کا دورہ کرکے وہاں پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ کیا۔ چیر مین ہیلتھ اینڈ سینٹیشن کمیٹی بلدیو سنگھ بلوریہ، وارڈ نمبر 54 کے کونسلر نیرج پوری ، ترکوٹہ نگر اور نانک نگر کے عوام ، نانک نگر بازا ایسو سی ایشن کے صدر و ممبران ،ایگزیکٹو انجینئر جے ایم سی ارون گپتا، اے ای ای انیل گپتا، جے ایم سی و سلبھ انٹرنیشنل کا دیگر عملہ بھی انکے ہمراہ تھے۔ ہیلتھ افسر جے ایم سی ڈاکٹر سلیم خان ،متعلقہ سینٹیشن افسر، اسسٹنٹ سینٹیشن افسر و دیگر فیلڈ سٹاف کے ہمراہ دورہ کیا ۔مئیر نے اس موقعہ پر حلقہ کے لوگوںسے تبادلہ خیال کیا ،جنھوں نے اپنے مطالبات پیش کئے،جن میں پارک کی رکھ رکھائو ، ناکارہ لائٹوں کی مرمت ،نئی لائٹیں نصب ، نالیوں /گلیوں کی مرمت ، مون سون شروع ہونے سے قبل انکی صفائی کرنا ،باقاعدگی سے کوڈا کرکٹ اٹھانا و غیرہ شامل تھا ۔جے ایم سی کے مئیر نے لوگوں کو بغور سُنا اور انہیں یقین دلایا کہ انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے علاقہ کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام افسروں کو انکے ہمراہ دورہ کے دوران ساتھ رہنے کی ہدایت دی۔انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سڑکوں پر کوڈا کرکٹ نہ پھینکیںاور جے ایم سی اہلکاروں کے ساتھ شہر کو صاف و ستھرا بنانے میں تعاون کرنے کی اپیل کی،تاکہ انکے ورڈ کو صاف و شفاف رکھا جائے گا۔