جموں // جموں میونسپل کارپوریشن کے مئیر چندر موہن شرما کی ہدایت پر ڈپٹی مئیر شریمتی پورنما شرما ، اور کمشنر جے ایم سی پنکج مگوترہ ،میونسپل ویٹرنری افسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے ٹیم کے دیگر ممبروں کے ہمراہ جموں شہر کے ٹراسنپورٹ نگر، ستواری، ڈگیانہ، چھنی، گاندھی نگر، جیول ،گوجر نگر،جانی پور ،روپ نگر وغیرہ علاقوں میں آوارہ جانوروں کے خلاف ایک اچانک مہم منعقد کی۔مہم کے دوران14 آوارہ جانوروں کو اُٹھا کر جے ایم سی کے مویشی تالاب ڈوگرہ ہال میں رکھا گیا ۔ویٹرنری افسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ بیشتر ڈائری مالکان اپنے آوارہ جانوروں کو سڑکوں اور گلیوں میں کھلا چھوڑتے ہیں ،جس کی وجہ سے اکثر ٹریفک جام اورحادثات ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جے ایم سی کی ویٹرنری ونگ بیمار اور زخمی جانوروںکو اُٹھا کر انہیں میونسپل انیمل کئیر روہپ نگر میں علاج کیلئے رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ونگ آوارہ جانوروں کو سڑکوں پر سے روزانہ کی بنیادوں پر ہٹاکر انہیں مویشی تالاب ڈوگرہ ہال میں رکھتے ہیں۔