جموں //بچوں میں صحت اور ماحولیات سے متعلق بیداری پیدا کرنے کیلئے’’ جیو اور جینے دو‘‘نامی ایک این جی او کی جانب سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول لاٹی ،گورنمنٹ مڈل سکول لاٹی اور بائز مڈل سکول الٹی میں ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ایک بیان کے مطابق این جی او کے پریذیڈنٹ طارق شال ،پروگرام کارڈی نیٹر ساہل، ممبر رتو پریہ، رضا اکر سنجیت و دیگران نے پروگرام میں شرکت کی۔پروگرام کے دوران این جی او نے تازہ قدرتی خوراک اور صحت میں صفائی وستھرائی پر زور دیا ۔ بیداری پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے این جی او کے صدر نے بچوں کو صحت مند عادتیں اپنانے کی ترغیب دی،تاکہ ہ اپنے آپ کو صحت مند رکھ سکیں۔انہوںنے کہا کہ ہم اپنے رواعتی عادات سے دور ہو رہے ہیں اور کئی مضر اشیا اپنائے ہیں ،جس سے ہمارا طرز زندگی متاثر ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت آیا ہے کہ ہم ایسے عادات کو ترک کریں ۔انہوں نے ماحول کو محفوظ رکھنے کیلئے شجر کاری کرنے پر زور دیا ۔ ’’بیٹی بچائو، بیٹی پڑھائو ‘‘ کی حوصلہ افزائی کیلئے طالبات سے پودے لگائے گئے۔گرلز مڈل سکلو میں این جی او کی رضا کار آسیہ سعید نے ماحول کے تحفظ کیلئے بیش قیمتی ٹوٹکے پیش کئے۔این جی او کے کونسلر رنکو شاہ نے بچوں میں اخلاقی اقدار پیدا کرنے پر زور دیا ۔پرنسپل ڈاکٹر مقبول حسین نے این جی او کا ایسا کا ر آمد پروگرام منعقد کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔پروگرام میں موجود دیگران میں محمد سلیم ، شفیقہ کوثر، گوتم ، شہناز، نذیرو سکول کا دیگر عملہ بھی شامل تھے۔گرلز مڈل سکول لاٹی میں انچارج ہیڈ ماسٹر محمد طفیل ملک، مشوم بیگم ، مسرت بیگم ،نریش رانی، ارشاد حسین و دیگران شامل تھے جبکہ مڈل سکول بائز لاٹی میں انچارج ہیڈ ماسٹر رمیش کمار، شیرین بیگم ، روضی ، رنجنا دیوی، رفاقت بیگم ،اشا ساہنی، و دیگران نے بھی شرکت کی۔