جموں//چیف سیکرٹری وی بی آر سبھرامنیم نے یہاں پروجیکٹ سیٹرینگ کمیٹی کی چوتھی میٹنگ کی صدارت کی اور ورلڈ بینک کے تعاون سے یوایس ڈی 250 ملین جہلم اینڈ توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ ( جے ٹی ایف آر پی ) کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔خزانہ کے پرنسپل سیکرٹری ، مکانات و شہری ترقی کے پرنسپل سیکرٹری ، صنعت و حرفت کے پرنسپل سیکرٹری ، منصوبہ بندی ، ترقی و نگرانی کے پرنسپل سیکرٹری، کمشنر سیکرٹری تعمیرات عامہ/ڈی ایم آر آر اینڈ آر ،سی ای او ،جے ٹی ایف آر پی و دیگر اعلیٰ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔سی ای او جے ٹی ایف آر پی نے پروجیکٹ کی عمل آوری کی تفاصیل پیش کیں۔اُنہوںنے کہا کہ 340کروڑ روپے کی رقم کے کام پہلے ہی ایوارڈ کئے گئے ہیں جبکہ 256کروڑ روپے کے کام ٹینڈر نگ کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔پروجیکٹ سٹیر ینگ کمیٹی نے اس موقعہ پر پروجیکٹ کی عمل آوری میں مزید سرعت لانے کی ہدایت دی۔کمیٹی نے پروجیکٹ کی آخری تاریخ جون 2020ء سے دسمبر 2021ء تک بڑھانے کی تجویز کی توسیع کی۔کمپونٹ دو اور تین کے تحت جن میں سڑکوں پلوں اور شہری فلڈ منیجمنٹ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر شامل ہے میں تیزی لانے کے لئے سٹیرینگ کمیٹی نے جے اینڈ کے ای آر اے کو 580کروڑ روپے مالیت کے کام منتقل کرنے کو منظوری دی۔