نئی دہلی//ممبر پارلیمنٹ جموں ۔پونچھ لوک سبھا نشست جگل کشور شرما نے جمعرات کے روز نئی دہلی میں پارلیمنٹ میں اکھنور ،راجوری سے پونچھ تک سڑک کی کشادگی اور سامبہ، وجے پور ،سینک کالونی پر فلائی اور تعمیر کرنے اور جموں ۔پونچھ لوک سبھا حلقہ کے بن ٹول جموں میں ٹول ٹیکس معاف کرنے کی ستائش کی ہے۔پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ وزیر اک شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جموں ۔اکھنور چار گلیار پر تعمیری کام شروع کیا گیا ہے لیکن ا کھنور سے راجوری اور پونچھ تک سڑک کی کشادگی ابھی تک شروع نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے اس پر فوری طور سے کام شروع کرنے پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع سانبہ اور جموں سینک کالونی میں فلائی اورروں اور ROB پلوں کی کافی ضرورت ہے ،جس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے قومی شاہراہ پر بن ٹول پوسٹ پر یادہ ٹول ٹیکس وصول کرنے کا الزام لگایا اور اسے معاف کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ کی تعمیر پر کسان مطمئین نہیں ہیںاور انہیں مناسب معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔وزیر برائے زمینی ٹرانسپورٹ اور شاہرائیں نتن گڈکری نے ممبر پارلیمنٹ کو یقین دلایا کہ وہ ان مدعوں پر مناسب کاروائی کریں گے۔ انہوں نے ٹول ٹیکس کے بارے میں عنقریب ہی کوئی مناسب فیصلہ لینے کی یقین دہانی کی۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی پورجیکٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر در دست لیا جائے گا۔