کولگام + اوڑی// دمحال ہانجی پورہ میں تیندوے کے حملے میں دوافرادشدیدزخمی ہوئے جبکہ باباگیل لمبراوڑی میں تیندوے نے دس مویشیوں کوہلاک کیا۔ دمحال ہانجی پورہ میں 55برس کے غلام محمد ڈار اور 35 برس کے جاوید احمد ڈار بلنارڈجنگلی علاقے سے گزررہے تھے کہ اس دوران ایک تیندوانمودار ہوااور دونوں پر جھپٹ پڑا۔ان کی چیخ وپکار سُن کر لوگ فوری طور وہاں پہنچے اورتیندوے کے پیچھے پڑگئے جو کہیں جاکر چھپ گیا۔مقامی لوگوں نے اس موقعہ پر دونوں زخمی افراد کو سب ضلع اسپتال دمحال ہانجی پورہ پہنچایا گیاجہاں سے انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعدضلع اسپتال کولگام منتقل کیا گیا۔اس دوران محکمہ جنگلی حیات کو بھی مطلع کیا گیااورمحکمے کے اہلکاروں نے موقعہ پر پہنچ کرتیندوے کی تلاش شروع کردی ہے۔ ادھرباباگیل لمبر بونیار میں اتوار اور سوموار کی درمیانی رات کو تیندوے نے نیک عالم کسانہ کے گائو خانے میں گھس کر دس موشیوں کو ہلاک کر دیا۔مقامی لوگوں کے مطابق تیندوے کے حملے میں ہلاک ہوئے میوشیوں میں گائے,بیل اور بکریاں شامل ہیں۔