عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جمکیش وہیکلیڈزپرائیویٹ لمیٹڈنے حیدرپورہ میں واقع اپنے جدید ’ارینا شوروم‘میں ’آل نیو ماروتی سوزوکی بریزا‘کی شاندار تقریب میں رونمائی کی۔تقریب میں صارفین، بینکنگ شعبے سے وابستہ شخصیات، کاروباری شراکت داروں، معزز مہمانوں اور آٹوموبائل کے شوقین افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔گاڑی کی رونمائی جے اینڈ کے بینک کے زونل ہیڈشیخ محمد مظفرنے کی۔ اس موقع پر جمکیش کی ایگزیکٹیوڈائریکٹر ڈاکٹر ناہد علی، چیف آپریٹنگ آفیسرڈاکٹر امبر احمد، چیف جنرل منیجر اے آر بٹ، بینکنگ شراکت دار، صارفین اور کمپنی کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امبر احمد نے کہا کہ ’آل نیو بریزا‘کمپیکٹ ایس یو وی سیکٹر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔
ان کے مطابق گاڑی کی ابتدائی تعارفی قیمت ’7.39 لاکھ‘ رکھی گئی ہے، جبکہ اس میں جدید ٹیکنالوجی، اعلی حفاظتی خصوصیات، جاذبِ نظر ڈیزائن اور بہترین کارکردگی فراہم کی گئی ہے، جو اسے جدید صارفین کے لیے ایک مثالی انتخاب بناتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمکیش وہیکلیڈز کا ہر قدم ’کسٹمر فرسٹ‘فلسفے پر مبنی ہے اور کمپنی کا مقصد صرف گاڑیاں فروخت کرنا نہیں بلکہ شفافیت، اعتماد اور معیاری خدمات کے ذریعے صارفین کے ساتھ دیرپا تعلق قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی ہندوستان میں ماروتی سوزوکی کے نمبر ون ڈیلر کا اعزاز صارفین کے اعتماد کا مظہر ہے۔کمپنی کے مطابق ’آل نیو بریزا‘میں 1.0لیٹر ٹربو بوسٹر جیٹ انجن دیا گیا ہے، جو 110 پی ایس پاوراور 170نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ K15C اسمارٹ ہائبرڈ پیٹرول اورایس-سی این جی پاور ٹرین کے متبادل بھی دستیاب ہیں۔