جموں//وائس چانسلرجموں یونیورسٹی پروفیسر آرڈی شرمانے انٹرڈسپلینری سمرسکول اِن سوشل سائنسز کیلئے ڈیپارٹمنٹ آف ہسٹری کی جانب سے منعقدہ تین ہفتوں کے ریفریشرکورس کاافتتاح کیا۔اس دوران کورس میں ملک کے مختلف حصوں کے کالج اوریونیورسٹی ٹیچروں نے شرکت کی۔اس موقعہ پربولتے ہوئے پروفیسرآرڈی شرمانے اعلیٰ تعلیمی اداروں کودرپیش چیلنجوں کے بارے میں جانکاری دی۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی اساتذہ طلباء کی شخصیت سازی میں اہم رول اداکرسکتے ہیں اورجدیدطریقہ تعلیم کواپناکران کوبہترتعلیم دی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کاطلباء کی زندگی میں کافی اہم ہوتاہے اس لیے اساتذہ پریہ فرض عائدہوتاہے کہ وہ انہیں مقابلہ جاتی دورمیں مقابلے کے اہل بنائیں۔سربراہ ڈیپارٹمنٹ آف ہسٹری ،پروفیسرشیام نرائن لال نے کورس کی افتتاحی تقریب میں مہمانوں کااستقبال کیا۔اس دوران رنجیت کالرا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آرڈی سی ،جموں یونیورسٹی نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔اس موقعہ پرڈین ریسرچ ،جموں یونیورسٹی پروفیسرجگرمحمد ،پروفیسرانیتابلاوریہ ،ڈین سوشل سائنسزنے بھی خیالات کااظہارکیا۔پروفیسرسمن جموال نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔