مینڈھر//ممبر پارلیمنٹ جموں پونچھ جگل کشور شرما جمعرات کو ڈاک بنگلہ مینڈھر پہنچے ۔ان کے ہمراہ او بی سی کے وائس چیئرمین رشپال ورمااور ایم ایل سی پونچھ پردیپ شرما بھی تھے۔ اس دوران بھاجپا لیڈران کا ڈاک بنگلہ مینڈھر پہنچنے پر کارکنان نے پر جوش استقبال کیا ۔ اس دوران منعقد ہوئے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ممبر پارلیمنٹ نے لوگوں کو کئی سکیموں کی جانکاری دی اور کہا کہ یہ سکیمیں مرکزی سرکار نے لوگوں کے لئے شروع کی ہیں تاکہ لوگ ان کا فائدہ اٹھائیں۔انہوںنے زمینی سطح پر پارٹی کو کامیاب بنانے پر زور دیا اور پارٹی کو بھی مضبوط کرنے کی تلقین کی ۔انہوںنے پہاڑی طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو یقین دلایا کہ طبقہ کو اپنا حق ملے گا اوروہ ا س سلسلے میں مرکزی حکومت سے بات کریںگے ۔انہوںنے کہا کہ ریلوے لائن کا سروے جلد مکمل ہو جائے گا جس کے بعد ریلوے لائن کا کام بھی شروع جائے گا ۔انہوںنے انتظامیہ پر زور دیاکہ پارٹی کارکنان کے جائز کام کئے جائیں ۔اس موقعہ پر پردیپ شرما اور او بی سی وائس چیرمین رشپال ورما نے بھی لوگوں سے خطاب کرکے پارٹی کو مضبوط بنانے کی اپیل کی۔قبل ازیں بھاجپا کارکنان نے کہاکہ مینڈھر میں ان کوتمام ترقیاتی کاموں نظر انداز کیا جا رہا ہے جبکہ مرکز اور ریاست میں پارٹی کی حکومت ہے ۔اس موقعہ پر چوہدری محمد صدیق ناز،الیاس خان، پروین کمار ٹنڈن،ایڈووکیٹ اخلاق حسین،شوکت حسین،ذوالفقار پٹھان وغیرہ بھی موجو دتھے۔