جموں//نائب صدرنیشنل کانفرنس صوبہ جموں ایس گردیپ سنگھ ساسن نے بی جے پی اورپی ڈی پی کوہدف تنقیدبناتے ہوئے الزام عائدکیاکہ یہ جماعتیں لوگوں کو مذہب،ذات اورعلاقائی بنیادوں پرلوگوں کوتقسیم کرنے کی سیاست میں یقین رکھتی ہیں۔ ساسن نے ان خیالات کااظہار ضلع صدرخواتین ونگ مس دلجیت شرماکی طرف سے منعقدہ ایک عوامی میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ سابق پی ڈی پی۔بی جے پی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ریاست آج بحران میں مبتلاہے ۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس ریاست کے تینوں خطوں کے ساتھ یکساں سلوک اورعوام کوشفاف انتظامیہ فراہم کرنے اورذیلی علاقائی آٹانومی فراہم کرنے کی وعدہ بندہے۔ انہوں نے لوگوں سے ڈاکٹرفاروق عبداللہ اورعمرعبداللہ کے ہاتھ مضبوط کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے لوگوں سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ نیشنل کانفرنس کے جموں پونچھ پارلیمانی حلقہ سے اُمیدواربی آرکنڈل کوووٹ دے کران کی حمایت کریں۔دلجیت شرماضلع صدروومن ونگ نے کہاکہ خواتین کوبااختیاربنانے کیلئے صرف نیشنل کانفرنس وعدہ بندہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کے اُمیدواروں کوووٹ دے کرانہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔اس موقعہ پر بی جے پی اورکانگریس سے دستبردارہونے والے پنچوں جن میںشکنتلادیوی ،انیتادیوی،پولی دیوی،انیتارانی، سروج راج،سنتوش، درشنادیوی ، راج کماری اورانیتاکیرتی نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیارکی۔اس موقعہ پر ساسن ودیگراین سی لیڈران نے ان کاوالہانہ استقبال کیا۔ نئے شامل ہونے والے پنچوں پرزوردیاکہ وہ نیشنل کانفرنس کے پیغام کوگھرگھرپہنچائیں اورلوگوں کوپارٹی کی پالیسیوں وپروگراموں کی جانکاری دیں۔بعدازاں گردیپ سنگھ ساسن نے کچھ بچیوں کی تعلیم کاذمہ لیااورکچھ ضرورت مندخواتین میں امدادی سامان تقسیم کیا۔اس موقعہ پر راکیش شرما، راکیش ڈوگرہ، رام لبھایا، راج کمار،امرجیت کور، شکنتلادیوی،ممتادیوی اورریتوشرمابھی موجودتھیں۔