عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//جموں وکشمیر کے مفتی اعظم ،مفتی ناصر الاسلام نے اعلان کیا ہے کہ ذوالحجہ 1447ہجری کا چاند جموں و کشمیر میں نظر آ گیا ہے۔اس سلسلے میں سیکریٹری عدالت شرعیہ اسلامیہ جموںوکشمیر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق چونکہ ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ہے ،لہٰذا یکم ذوالحجہ 1447مطابق 18مئی 2026بروز سوموار مقرر کی جاتی ہے۔اور عیدالاضحیٰ 27مئی 2026بروز بدھوار منائی جائے گی۔مفتی اعظم نے تمام عالم اسلام کو بالعموم اور جموں وکشمیر کی عوام کو بالخصوص دل کی عمیق گہرائیوں سے ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کی ہے او ر دعا کی ہے کہ یہ عید عالم اسلام کے ساتھ ساتھ جموںوکشمیرکی عوام کی فلاح و کامرانی اور سرمدی و خوشحالی کی ضمانت بن جائے۔قابل ذکر ہے کہ ملک کے دیگر حصوں میں ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے اور ملک کے بیشتر حصوں میں عید 28مئی کو منائی جارہی ہے تاہم چند ساحلی ریاستوںمیں عید 27مئی کو ہی ہوگی۔