سرینگر//حکومت نے جموں کشمیر میں پیٹرول اورڈیزل کی فروخت پر ٹیکس کی قیمتوں میں اضافہ کیا،جس کے نتیجے میں پیٹرول فی لیٹر2روپے اور ڈیزل فی لیٹر ایک روپے مہنگا ہوگا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔جموں کشمیر میں پیٹرول اور ڈیزل کی ٹیکسوں میں اضافہ، ہمسایہ ریاستوں پنجاب،ہریانہ اور دہلی میں گزشتہ ماہ ٹیکسوں میں اضافہ کے بعد کیا گیا۔ہماچل پردیش نے بھی ڈیزل اور پیٹرول کے ٹیکسوں میں اضافہ کیا ہے جس کا اطلاق بھی یکم جون سے ہوگا۔