جموں//جموں میں ڈی آر ڈی او کی جانب سے تعمیر کئے گئے 500بیڈوں والے کووڈ ہسپتال کو آزمائشی طور پر چالو کیا گیا ہے اور امید ہے کہ اس کا افتتاح جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کل کریں گے اور اس کو باضابطہ طور پر عوام کے نام وقف کیا جائے گا۔ ڈی آر ڈی اوکی جانب سے جموں اور سرینگر میں تعمیر کئے جارہے جس میں سے جموں کا کووڈ ہسپتال تیار ہوچکا ہے اور سرینگر کے کھنموعہ علاقے میں زیر تکمیل 500پانچ سو بیڈوں والے ہسپتالوں پر کام دن رات جاری ہے تاہم اس میں ابھی کچھ اور دن لگ سکتے ہیں۔ محض16دنوں میں بنایاگیا کووڈ اسپتال، خدمات کا آغازڈی آرڈی او کی جانب سے محض 16 دنوں میں اس اسپتال کو قائم کیاگیاہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جموں میں آخر کار ڈی آر ڈی او کی جانب سے قائم کے گئے 500بستروں والے کووڈ اسپتال میں خدمات کا آغاز ہوگیاہے جس کے بعد مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔ ڈی آرڈی او کی جانب سے محض 16 دنوں میں اس اسپتال کو قائم کیاگیاہے۔ ڈی آرڈی او کا کہناہے کہ اس اسپتال میں وینٹی لیٹرز ، مانیٹرز،فارمیسی،لیب سمیت ایکسرے اور سی ٹی اسکان کی سہولتیں بھی دستیاب کروائی گئی ہے۔ایل جی منوج سنہا نے اسپتال کے قیام پر وزیراعظم نریندرمودی، وزیرصحت ہرش وردھن، وزیردفاع راج ناتھ سنگھ سمیت ڈی آرڈی او کے چیئرمین سے اظہارتشکر کیاہے۔اسپتال کو باضابطہ طور پر شروع کرنے سے پہلے اسے آزمائشی بنیادوں پر چلایا گیا۔ اس موقعے پر جموں کشمیر یو ٹی کے ایل جی منوج سنہا اور رکن پارلیمنٹ جْگل کشور بھی موجود تھے۔جموں کے بھگوتی علاقے میں قائم کئے گئے اس اسپتال کے مکمل ہونے پر جموں کے لوگوں نے ڈی آر ڈی او کی سراہنا کی ہے اور یہ امید ظاہر کی ہے کہ اس اسپتال کے قیام سے جموں میں کووڈ کی دوسری لہر پرقابو پانے میں انتظامیہ کو مدد ملے گی۔