نیوز ڈیسک
جموں//جموں و کشمیر رہبرکھیل اساتذہ کا بی جے پی کے ریاستی ہیڈ کوارٹر تریکوٹہ نگرکے باہر احتجاجی دھرنا 13ویں روز بھی جاری رہا لیکن کوئی تحریری حکم نامہ یا کوئی سرکاری عہدیداراساتذہ سے ملنے نہیں آیا ۔اساتذہ نے اپنا احتجاج درج کرانے کے لیے ہون کا انعقاد کیا جب تک جائز مطالبات پورے نہیں کیے جاتے۔رہبر کھیل اساتذہ نے ایل جی منوج سنہا کو وہ وعدہ یاد دلانے کے لیے ریاستی بی جے پی ہیڈ کوارٹر تریکوٹہ نگر جموں کے باہر احتجاجی دھرنا جاری رکھا جو انہوں نے29مئی2022 کو راج بھون سری نگر میں رہبرکھیل اساتذہ کے وفد کے ساتھ کیا تھا۔ رہبر کھیل کے اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے بھی ایک کمیٹی تشکیل دی تھی، لیکن اس کمیٹی نے آج تک اپنی حتمی رپورٹ پیش نہیں کی، رہبرکھیل فزیکل ایجوکیشن کے اساتذہ نے بتایا کہ وہ احتجاج جاری رکھیں گے جب تک ہمارے جائز مطالبات پورے نہیں ہوتے۔مظاہرین نے کہا کہ اگر ایل جی انتظامیہ نے انکے مطالبات پر جلد از جلد غور نہیں کیا تو مظاہرین دہلی کی طرف مارچ کریں گے اور جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے جائیں گے نہیں رکیں گے۔