جموں //جموں مئیر چندر موہن گپتا نے وارڈ نمبر 29اور 33کےلئے نکاسی آب کے پروجیکٹ کے کام کاافتتاح کیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جموں شہر میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کےلئے کئی پروجیکٹوں کو شروع کیا گیا ہے ۔انہوں نے ان دونوں وارڈوں کے دکانداروں اور عام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ کھلے عام گندگی نہ پھینکیں جبکہ جموں میونسپل کارپوریشن کےساتھ اپنا تعاون دے کر سو چھ بھارت ابھیان مشن کو مکمل طورپر لا گوکرنے میں اپنا رول ادا کریں ۔موصوف نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے ۔اسی دوران جموں مئیر نے دیگر وارڈوں میں مقامی کونسلروں کے ہمراہ عوام کو درپیش مسائل کا جائز بھی لیا ۔اس موقعہ پر عوامی نمائندوں سے بات کرتے ہوئے موصوف نے کہاکہ حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کےلئے کئی اسکیموں کو شروع کیا ہوا ہے جن سے وہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔