جموں//ہفتہ طویل آئیکونک فیسٹیول نے جموں میں حیرت انگیز آغاز کیا جہاں کلا کیندر میں ایک شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔ مئیر جموں میونسپل کارپوریشن چندر موہن گپتا جو اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے نے ڈائریکٹر سیاحت وویکا نند رائے کی موجودگی میں آئیکونک ویک جشن کا افتتاح کیا ۔ ہفتہ بھر کا میلہ محکمہ سیاحت کی جانب سے ضلعی انتظامیہ جموں اور اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے ۔ فنکاروں نے کھلی فضا میں شاندار پرفامنس پیش کی جس میں فوک میوزک اور ڈانس شامل تھے ۔ جشن کے دوسرے حصے کا اہتمام جنرل زوراور سنگھ آڈیٹوریم میں کیا گیا جہاں مئیر نے ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پی آر ، بسوہلی آرٹ پینٹنگز اور کلچرل کارنیول کے اشتراک سے منعقدہ تصویری نمائش کا افتتاح کیا ۔ جنرل زوراور سنگھ آڈیٹوریم میں تقریب کا آغاز کرتے ہوئے فنکاروں نے ڈوگری ، گوجری ، پہاڑی ، پنجابی ثقافت اور حب الوطنی کی اشیاءکی شاندار پرفامنس پیش کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مئیر چندر موہن گپتا نے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جے اینڈ کے یو ٹی قومی اور بین الاقوامی سیاحوں کیلئے اگلا سیاحتی مقام بننے والا ہے ۔ انہوں نے رنگ روڈ ، مصنوعی جھیل ، توی ریور فرنٹ ، جموں ائیر پورٹ کی توسیع ، گنڈولہ ، سوچیت گڑھ بارڈر پر پریڈ ، جمبو چڑھیا گھر وغیرہ کا ذکر کیا جو کہ جموں و کشمیر میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ ڈویژنل کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لانگر ، ایڈیشنل سیکرٹری جے کے اے اے سی ایل ارویندر سنگھ امن ، جوائینٹ ڈائریکٹر ٹورازم نتاشا کلسوترا ، ڈی ڈی ایڈمنسٹریشن امر جیوتی رینا ، ڈی ڈی پبلسٹی نریش کمار ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن جموں ڈاکٹر ریہانہ بجلی کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران اس موقعہ پر موجود تھے ۔ انڈور سپورٹس اسٹیڈیم اکھنور میں ایک اور تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں مرکزی توجہ کا مرکز کروا چوتھ کی تقریبات ، تھیٹر ڈرامہ باوا جیتو ، گلاب گتھا اور مقامی فنکاروں کی جانب سے پیش کئے گئے لوک پرفامنس تھے ۔ بی ڈی سی کی چئیر پرسن کرن پوار ، ڈی ڈی سی ممبر بھلوال براہمن بھوشن لال ، ایس ڈی ایم اکھنور نونیت مان ، ایس ڈی پی او اکھنور ورون جنڈیال ، تحصیلدار اکھنور کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران اس موقعہ پر موجود تھے ۔