بلال فرقانی
سرینگر// حکومت نے بدھ کو سیول سیکریٹریٹ جموں میں لگی آگ کی تحقیقات کیلئے پرنسپل سیکریٹری ایسٹیٹس محکمہ آلوک کمار کو تحقیقاتی افسر مقرر کرتے ہوئے7 دنوں کے اندر ر عمومی انتظامی محکمہ کو تحقیقاتی پورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔تحقیقاتی افسر کو آگ لگنے اور اس پر قابو پانے میں تاخیر کی وجہ کے علاوہ اس بات کی تحقیقات کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے کہ آیا آگ بجھانے کا سامان احاطے میں کام کرنے کی حالت میںدستیاب تھایانہیں۔حکام کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی افسر اس بات کی بھی جانچ کریں گے کہ آیا عمارت کا فائر سیفٹی آڈٹ کیا گیا تھا، جیسا کہ 2022 کے گورنمنٹ آرڈر نمبر 592-3K(GAD)میں کہاگیا تھا جبکہ انکوائری آفیسر بروقت آگ پر قابو پانے کے لیے مختلف سطحوں پر ردعمل کو فعال کرنے میں ناکامی کی ذمہ داری طے کرے گا۔