جموں/ /جے اینڈ کے بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزیمنیشن نے سرینگر اور جموں میں مختلف مراکز پر کامن انٹرینس ٹیسٹ انجینئرنگ 2018 کا اہتمام کیا ۔ 8840 درخواست دہندگان میں سے 7753 اُمیدواروں نے ٹیسٹ میں حصہ لیا اور 1087 اُمیدوار غیر حاضر رہے ۔ بورڈ نے اس امتحان کی تفصیلات دیتے ہوئے اطلاع دی کہ جموں میں 6 مراکز اور سرینگر میں 8 مراکز اس مقصد کیلئے مقرر کئے گئے تھے اس کے علاوہ بورڈ کے افسران نے ان مراکز کا بذات خود معائینہ کیا اور امتحان کی نگرانی کی ۔ حکومت نے اس مقصد کیلئے لگ بھگ 14 اوبزرور مقرر کئے تھے اور بی او پی ای ای نے پرنسپلوں اور پروفیسروں کی سطح کے 14 ممبر مانیٹرنگ سکارڈ تشکیل دیا تھا ۔ بورڈ نے امتحانی عملے کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس امتحان کو کامیاب بنانے میں اپنا اہم رول ادا کیا ۔