جموں//محکمہ جل شکتی میں کام کرنے والے ڈیلی ویجروں نے ریگولرائزیشن اور زیر التواء اجرتوں کے اجراء کی حمایت میں اپنا احتجاج جاری رکھا ہے۔ان کا احتجاج 144ویں دن میں داخل ہو گیا۔مظاہرین میں سے ایک نے کہا، ’’ہم گزشتہ دو دہائیوں سے محکمہ جل شکتی اور دیگر سرکاری محکموں میں کام کر رہے ہیں لیکن حکومت کی یقین دہانیوں کو قبول نہیں کیا جا رہا ہے۔‘‘مظاہرین نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر میں کم از کم اجرت ایکٹ کو نافذ کریں اور اجرتوں کا باقاعدہ اجراء کریں۔