سرینگر //کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے تمام کالجوں کے پرنسپلوں کو جسمانی طور خاص طلاب کیلئے امتحانات میں جوابی پرچے لکھنے کیلئے املا نویسوں کی فراہمی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس سلسلے میں کنٹرولر امتحانات پروفیسر ارشاد احمدناوچو نے اپنے ایک حکم نامہ میں لکھا ’’ وائز چانسلر تمام کالجوں کے پرنسپلوں کو یہ اختیار دینے میں مسرت محسوس کرکے ہیں کہ یونیورسٹی سے منسلک تمام کالجوں میں خصوصی صلاحیت سے لیس بچوں کو معان فراہم کرسکے ہیں۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ معاونت چھوٹی جماعت سے پڑھنے والا ہے اور مختلف مضامین میں زیر تعلیم ہونا چاہئے۔ پروفیسر ناوچو نے اپنے حکم نامہ میں لکھا ہے کہ بی ائے فرسٹ ایئر امتحانات کے طالب علموں کو 12ویں یا اس سے کم جماعت کے طالت علموں کو ساتھ لانے کی اجازت ہوگی۔ حکم نامہ میں بتایا گیا ہے کہ تمام کالج طلبہ اور انکے معانوں کی تفصیلات کنٹرول امتحانات کو فراہم کریں گے۔ کشمیر یونیورسٹی کے اقدامات کو تمام لوگوں نے سراہا ہے۔