برلن//جرمنی کی 2ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں چانسلر انجیلامرکل کی قدامت پسند جماعت مشکلات میں گھر گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق کرسچن ڈیموکریٹ کی رہنما 15 سال سے جرمنی کی چانسلر چلی آ رہی ہیں۔ رواں برس ستمبر میں وفاقی پارلیمانی انتخابات کے بعد وہ ممکنہ بطور پر اپنے فرائض سے سبکدوش ہو جائیں گی۔ 2021 ء میں جرمنی کی 6ریاستوں کے علاوہ وفاقی انتخابات بھی منعقد ہونا ہیں۔ حال ہی میں حکمراں جماعت کے 2وزرا مختلف اسکینڈل کی زد میں آکر اپنے عہدے سے استعفا دے چکے ہیں،جس کے باعث حکومت مشکلات کا شکا رہے۔