پونچھ// جموں کشمیر ہائی کورٹ کے جج علی محمد ماگرچیئر پرسن آئی ٹی کمیٹی برائے جموں و کشمیر اور سنجیو کمار نے اپنے پونچھ کے دو روزہ دورہ کے دوسرے روز پونچھ کے سرحدی گاو¿ں گل پور میں لیگل ایڈ کلینک کا افتتاح کیا۔ اس کے ساتھ ہی جسٹس علی محمد ماگرے اور جسٹس سنجیو کمار کے دو روزہ دورے کا اختتام ہوا اور وہ مغل روڈ کے راستے سری نگر واپس روانہ ہوگئے۔ لیگل ایڈ کلینک کا افتتاح کرتے ہوئے جج صاحبان نے مقامی لوگوں اور تقریب کے شرکاءسے بات چیت کی۔انھوں نے عوام کو بتایا کہ یہ لیگل ایڈ کلینک انصاف کی فراہمی کے نظام کو اس سرحدی گاو¿ں کے مکینوں کے دروازے تک پہنچا دے گا۔ انہوں نے مفت قانونی امداد اور ہر ایک کو انصاف کی آسان رسائی کے تصور پر زور دیا۔ انہوں نے کہا ودھک خدمت مرکز (وی ایس کے) ، ای خدمت مرکز اور متبادل تنازعات کے حل (اے ڈی آر) سنٹر کا افتتاح کرنے کے لئے ان کا دو روزہ دورہ ایک انتہائی مثبت نوٹ پر اختتام پذیر ہوا۔ اس دوران سرحدی گاو¿ں گلپور کے تمام مقامی باشندوں نے ہائی کورٹ جے اینڈ کے کا شکریہ ادا کیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اشوک کمار، چیف جوڈیشل مجسٹریٹ مدن لال، سکریٹری ڈی ایل ایس اے وجاہت حسین کاظمی ، سب جج خصوصی موبائل مجسٹریٹ سرفراز قریشی ، ڈسٹرکٹ موبائل مجسٹریٹ (ٹی) پونچھ شفیق ملک ، ڈپٹی کمشنر پونچھ اندرجیت کمار ، پینل ایڈوکیٹس ،ڈی ڈی سی ممبر شازیہ غنی ، پی ایل وی اسٹاف اور پونچھ کے دیگر ممتاز شہری اس افتتاحی تقریب میں موجودرہے۔