پونچھ//دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عید گاہ جامع مسجد میں دس روزہ اعتکاف کے دوران علمائے کرام کی جانب سے پر مغز بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلہ میں جہاں انتظامیہ کی جانب سے اعتکاف پر بیٹھے ہوئے تمام روزہ داروں کے لئے سحری اور افطاری کا معقول انتظام کیا جاتاہے وہیں علمائے کرام کی جانب سے اعتکاف پر بیٹھے ہوئے لوگوں کو وعظ و نصیحت کا سلسلہ بھی جارہی ہے۔اتوار کو بھی دعوت اسلامیہ کے سرکردہ علمائے کرام کی جانب سے روزہ کے فوائد کے سلسلہ میں بیانات دیئے گئے اور عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ ماہ مبارک کے آخری عشرے میں ذکواۃ ادا کریں۔