یواین آئی
تیونس// تیونس کے جزیرہ جربہ میں واقع یہودی عبادت گاہ ‘غریبہ سیناگوگ ‘ پر مسلح حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔تیونس وزارت خارجہ نے جزیرہ جربہ میں حملے سے متعلق جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ حملہ آور ایک سکیورٹی اہلکار تھا۔ حملہ آور نے حملے کے لئے ایمونیشن کے حصول کی خاطر اپنے ایک ساتھی کو قتل کیا اور غریبہ سیناگوگ پر حملے کے لئے روانہ ہو گیا۔
تیونس: سیناگوگ پر حملہ | 3افراد ہلاک، 9 زخمی