اودھمپور//ضلع ترقیاتی کمشنر ادہم پور رویندرکمارکی قیادت میںمنعقدہ ایک میٹنگ میں14 مئی سے شروع ہونے و الے تین ۔روزہ مونگری میلہ خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کے لئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔مونگری میلہ گرام سوراج ابھیان کاحصہ ہے جس میں لگ بھگ تمام محکمہ جات سکیموں سے متعلق بیداری عام کرنے کیلئے سٹال لگائیں گے اورمیلے کے دوران کھیل سرگرمیوں کاانعقادبھی کیاجائے گا۔ڈی ڈی سی نے محکموں کے سربراہوں کو محکمہ کی مختلف سکیموں سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لئے بیدری پھیلانے پرزوردیا۔ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر و سپورٹس آفیسر کو اس موقعہ پر ٹورنامینٹ منعقد کرنے کے لئے کہا گیا،جبکہ چیف ایجوکیشن آفیسر ،ضلع انفارمیشن آفیسر ،اور فیلٹ پبلسٹی آفیسر کو اس موقعہ پر تمدنی پروگرام منعقد کرنے کو کہا گیا۔میونسپل کمیٹی کی صفائی کا خاص دھیان رکھنے کی ہدایت دی گئی۔اس ضمن میں سی ای او میونسپل کمیٹی اور محکمہ دیہی ترقی کو لوگوں میں سوچھ بھارت ابھیان کے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لئے کہا گیا۔تین روزہ میلہ میں شردھالووں کی ایک کافی تعداد شو۔پاروتی گُپھا کے درشوں کے لئے آتی ہے۔میلے کے دوران ایک کُشتی مقابلہ بھی منعقد کیا جاتا ہے۔میٹنگ میں چیف پلاننگ آفیسراشوک کھجوریہ، سرپرست شیوپاروتی کیوز شرائن مونگری ڈیولپمنٹ بورڈ اورصدرانڈین سٹائل ریسلنگ ایسوسی ایشن، شیوکمار شرما، چیئرمین شیو پاروتی کیوزشرائن ایڈوکیٹ سوتنتر دیوکوتوال اورمختلف محکموں کے سینئرآفیسران موجودتھے۔