اشرف چراغ
کپوارہ//کپوارہ میں سیکورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ اتوار کے روزمڑھامہ ترہگام علاقہ میں ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر جنگلی علاقہ میں چھاپہ ڈالا جس کے دوران دیگر گولہ بارود کے ساتھ ہتھ گولہ بر آمد کیا گیا ۔اس کاروائی میں پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک ٹیم شامل تھی ۔جس کے دوران اسلحہ و گولہ بارود کا یک بڑا ذخیرہ بر آمد کیا گیا ۔بر آمد شدہ گولہ بارود میں ایک دستی بم ،اے کے 47رائفل ،20گولیو ں کے راونڈ ،6ڈٹی نیٹر ،اور ایک ٹیلی سکوپ شامل ہیں جبکہ ایک پاکستانی ساختہ بیگ بھی شامل ہے ۔