ڈوڈہ //ٹھاٹھری سب ڈویڑن کی تحصیل کاہرہ کے گاو ں ترہنکل میں آتشزدگی کی پر اسرار واردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوا ہے جبکہ بھاری پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے کی صبح سات بجے کے قریب فاروق احمد ولد محمد شریف بٹ کے ایک منزلہ رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اس دوران اگر چہ مقامی لوگوں نے بروقت بچاو¿ کاروائی شروع کی لیکن تب تک مکان مکمل طور پر خاکستر ہوا۔بی ڈی سی چیئرمین کاہرہ فاطمہ چوہدری و ڈی ڈی سی کونسلر کاہرہ معراج الدین ملک نے انتظامیہ سے متاثرہ کنبہ کو معقول مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔