سرینگر// حکومت نے جموں کشمیر میں تجارتی سرگرمیوں میں آسانی سے متعلق ضوابطی تعمیل کے اطلاق کیلئے ٹاسک فورس اور سب کمیٹی کے قیام کو منظوری دی ہے۔ سرکار کی جانب سے جمعہ کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ تجارتی سرگرمیوں میں نرمی کے اطلاق کیلئے قائم کئے گئے ٹاسک فورس کی کمان چیف سیکریٹری کے ہاتھوں میں ہوگی،جبکہ16رکنی ٹاسک فورس میں محکمہ خزانہ، محکمہ صحت و طبی تعلیم،محکمہ مال،محکمہ شہری ترقی و مکانات، محکمہ بجلی،محکمہ تعلیم،محکمہ صنعت و حرفت،محکمہ عمومی انتظامی، محکمہ کان کنی،محکمہ محنت و روزگار،محکمہ جل شکتی، محکمہ منصوبہ بندی،ترقی و نظارت،محکمہ سیاحت اور محکمہ قانون،انصاف و پارلیمانی امورات کے انتظامی سیکریٹری ممبران کے طور پر کام کرینگے۔ اس ٹاسک فورس کو یہ زمہ داری سونپی گئی ہے کہ سب کمیٹی کی جانب سے تجارتی سرگرمیوں میں رعایت سے متعلق ضوابطی تعمیل کے اطلاق سے متعلق پیش کی گئی تجاویزکو حتمی شکل دیکر منظوری دے گی۔ محکمہ عمومی انتظامی کے کمشنر سیکریٹری کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامہ میں کہا گیا کہ15رکنی سب کمیٹی کی کمان محکمہ صنعت و حرفت کے انتظامی سیکریٹری کے ہاتھوں میں ہوگی جبکہ سب کمیٹی کے ممبران میں محکمہ خزانہ کے نمائندے،محکمہ صغت و طبی تعلیم کے نمائندے محکمہ مال،محکمہ شہری ترقی و مکانات،محکمہ بجلی،محکمہ تعلیم،محکمہ عمومی انتظامی ،محکمہ کان کنی،محکمہ محنت و روزگار، محکمہ جنگلات و ماحولیات،محکمہ جل شکتی،محکمہ منصوبہ بندی و ترقی،محکمہ سیاحت اور مخکمہ قانون،انصاف و پارلیمانی امورات کے نمائندے،جن کا عہدہ ایڈیشنل سیکریٹری سے کم نہ ہو۔اس سب کمیٹی کو یہ اختیارات تفویض کئے گئے ہیں کہ وہ تجارتی سرگرمیوں میں سے متعلق ضوابطی تعمیل میں اطلاق کیلئے ٹاسک فورس کو تجاویز پیش کریں گی۔