جموں//ڈائریکٹراگریکلچر جموں ایچ کے رازدان نے سانبہ اور کٹھوعہ اضلاع کے مختلف سیلز ڈپوئوں کامعائینہ کرکے بیجوں، کھادوں اورکیڑے مارادویات کی تقسیم کاری کے عمل کاجائزہ لیا۔ان کے ہمراہ انفورسمنٹ ٹیم بھی تھے جس نے سانبہ ، گھگوال، دیالہ چک، راج باغ اورکٹھوعہ سے مختلف قسم کے بیجوں، کھاداورپیسٹی سائیڈس کے نمونے بھی معیارکی جانچ کیلئے حاصل کیے۔معائینے کے دوران ڈائریکٹرایگریکلچرنے ڈیلروں کوہدایت دی کہ وہ سیڈس ایکٹ 1966، انسیکٹی سائیڈ ایکٹ 1968 اورفرٹیلائزرکنٹرول آرڈر 1985 قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے سٹاک /سیل کاریکارڈمناسب طریقے سے تیارکریں تاکہ کسانوں تک مناسب قیمتوں پر بیج،کھاداورکیڑے مارادویات دستیاب ہوسکیں۔اس دوران ڈائریکٹرایگریکلچرنے پی اوایس مشینوں کابھی جائزہ لیا۔بعدازاں لکھن پورمیں انفورسمنٹ سٹاف کے ساتھ میٹنگ کے دوران ڈائریکٹرنے بیجوں ، ادویات ،اورکسانوں کیلئے مشینری کی فراہمی کویقینی بنانے پرزوردیا اورکہاکہ ڈپوئوں سے حاصل کئے گئے نمونوں کے معیارکی جانچ کی جائے۔اس دوران میٹنگ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاء انفورسمنٹ ،ایس بلجیت سنگھ ،ایگریکلچرانفارمیشن آفیسر، جے ۔سی رینہ، انفورسمنٹ انسپکٹرس ، سریندرمشرا، وجے ابرول،سندیپ پٹھانیہ اورمحکمہ کے دیگراہلکاران بھی موجودتھے۔