نیوزڈیسک
جموں// بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر نے اس کے سینئر لیڈروں کی قیادت میںپارٹی ہیڈکوارٹر، تریکوٹہ نگر جموں میں وزیر اعظم نریندر مودی جی کی والدہ ہیرابا جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بی جے پی صدر رویندر رینا کے ساتھ بی جے پی جنرل سکریٹری اشوک کول، بی جے پی کے قومی سکریٹری ڈاکٹر نریندر سنگھ، ایم پی جگل کشور شرما، سابق ریاستی صدر شمشیر سنگھ منہاس، راجیہ سبھا ممبر انجینئرغلام علی کھٹانہ، سابق نائب سی ایم ڈاکٹر نرمل سنگھ، سابق نائب سی ایم کویندر گپتا، سابق صدر اشوک کھجوریا، سابق ریاستی صدر ست شرما، بی جے پی کے نائب صدر سرجیت سنگھ سلاتھیا، بی جے پی کے نائب صدر شام لال شرما اور دیگر سینئر پارٹی لیڈروں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آنجہانی کوخراج عقیدت پیش کیا۔رویندر رینا نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی وزیر اعظم کی والدہ کی خرابی کی خبر آئی، پوری قوم ان کی صحت کے لیے دعائیں کر رہی تھی۔ انہیں وہ لمحہ یاد آیا جب وزیر اعظم نے وزیر اعظم کی والدہ کو خاندان کے افراد سے ملنے کے لیے درپیش مشکلات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی والدہ نے خاندان میں ضروری اقدار، اصول اور اخلاقیات فراہم کیں۔ ان کی تعلیمات کا ایسا اثر تھا کہ ان کا ایک بیٹا پی ایم مودی آج اپنے ضمیر اور فیصلوں سے پوری دنیا کی رہنمائی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اس گھڑی میں پی ایم مودی اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ کھڑی ہے اور رروح کی شانتی کے لئے دعا کرتی ہے۔اشوک کول نے پی ایم کی والدہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی، جموں و کشمیر مہیلا مورچہ کی صدر سنجیتا ڈوگرا نے اپنی ٹیم کے ساتھ بی جے پی کے ضلع دفتر، کچی چھاؤنی میں وزیر اعظم نریندر مودی جی کی والدہ ‘ہیرا بین’ کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔اس دوران جموںمیونسپل کارپوریشن میں بھی ایک تعزیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں میئر و ڈپٹی میئرنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آنجہانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔