تھنہ منڈی // تھنہ منڈی کی صحافی برادری نے بلاک میڈیکل آفیسر نوشہرہ کے غیر مہذب رویہ کی شدید مذمت کی ہے۔صحافیوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر اس سلسلہ میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں آفیسر موصول ہو پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے والے ایک صحافی کی جانب بھاگتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تمام لوگ بی ایم او مذکور کی غیر ضروری اور غیر اخلاقی کارروائی پر تنقید کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں تھنہ منڈی میں میڈیا کی جانب سے ایک بیان میں بی ایم او نوشہرہ کی میڈیا کے خلاف اس غیر معمولی کارروائی اور غیر مہذب زبان کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ایک آڈیو کلپ بھی وائرل ہوئی ہے جس میں آفیسر موصوف نے پریس سے وابستہ ایک افراد کو دھمکی بھی دی تھی انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ حقائق کا پتہ لگانے کے لئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائے جبکہ معاملہ میں ملوث آفیسر کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔