راجوری//ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری ایک خاندان کے چار طلاب کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انعام سے نوازا۔اپنے دورہ ? تھنہ منڈی کے دوران ڈپٹی کمشنر ان طلباکی کارکردگی سے بہت زیادہ متاثر ہوئیاور انہوں نے اس بات کافیصلہ لیاکہ ان کی حوصلہ افزائی کے طور پر انعام سے نوازیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے ان طلاب کیلئے اٹھارہ ہزار روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے فوری طور پر یہ رقم منظور کردی۔ان طلباکو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ان کی کامیابی سخت محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ اس لئے کامیاب ہوئے کیونکہ انہوں نے اس مقصد کیلئے آدھی رات تک تیل جلایا۔انہوں نے طلاب پر زور دیاکہ وہ مستقبل میں بھی محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کریں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈپٹی کمشنر ضلع میں تعلیم کے فروغ کیلئے کافی سنجیدہ ہیں اوراس حوالے سے انہوں نے کئی ٹھوس اقدام کئے ہیں جن میں لڑکیوں اور لڑکوں کیلئے لائبریری کا قیام اور تعمیر پروجیکٹ کے تحت عمارتوں سے محروم سکولوں کیلئے عمارات کی تعمیر عمل میں لانا اہم ہے۔