مینڈھر//پردیش کانگریس کمیٹی کے ممبرچوہدری عمران ظفر نے مینڈھر کے بھیرہ گائوں میں اجلاس منعقد کیا۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں نے قصبہ مینڈھر میں قبرستان ،عید گاہ ، کھیل کے میدان اورپارک جیسی سہولیات کی فراہمی کی مانگ کرتے ہوئے کہاکہ میونسپلٹی کا قیام عمل میں نہ لائے جانے کیوجہ سے یہاں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے کوئی بیماری پھوٹ سکتی ہے ۔انہوں نے شکایت کی کہ مہاتماگاندھی نریگا کے تحت انہیں کام واجرت نہیں ملتی اور محکمہ کے ملازمین نے مزدوروں کے نام پر چل رہی اس سکیم کو اپنی ملکیت سمجھ رکھاہے۔اپنے خطاب میں عمران ظفر نے مینڈھر کی پسماندگی کیلئے لوگ خود ذمہ دار ہیں جو الیکشن کے دور میں ذات پات کے نام پر لیڈران کی حمایت کرکے انہیں اسمبلی بھیجتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آج دنیا چاند پر پہنچ چکی ہے لیکن یہاں کے لو گ ذات برادری کے مسائل میں الجھے ہوئے ہیں ۔اس موقعہ پر چوہدری ظفر اللہ آزاد ،چوہدری عبدالمجید ،سابق ڈی ایس پی چوہدری محمد صادق ، چوہدری عبدالمجید، چوہدری برکت حسین ، چوہدری محمدخالد ،چوہدری امان اﷲ،نمبردار عبدالعزیز،محمد قریش ،محمد شوکت،طارق حسین وغیرہ بھی موجو دتھے ۔