جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹنا گر نے ریاسی اور ادھمپور اضلاع کے مختلف طبی اداروں کا تفصیلی معائنہ کیا اور ضلع ہسپتال ادھمپو رمیں متعلقہ افسران اور ڈاکٹروں کی میٹنگ طلب کر کے کووِڈ۔19وَبا کے پیش نظر وہاں دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔مشیر کے ہمراہ فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم ، ڈپٹی کمشنر اودھمپور ، ڈائریکٹر محکمہ صحت جموں اور دیگر متعلقہ افسران تھے۔ دورے کے دوران مشیر نے پرائمری ہیلتھ سینٹر ٹکری ، ہیلتھ و ویلنس سینٹرمنڈ کا دورہ کر کے وہاں عملے اور مریضوں اور تیمارداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔بعد میںمشیر موصوف نے ضلع ہسپتال اودھمپور کا معائینہ کیا جہاں فی الوقت کووِڈ۔19مریضوں کا علاج و معالجہ کیا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ ہسپتال کے عملے کے 17اَفراد حال ہی میں کووِڈمثبت تشخیص کئے گئے ۔ مشیر نے اُن کی خیرو عافیت کے بارے میں بھی متعلقہ حکام سے جانکاری حاصل کی۔ مشیر بھٹناگر نے بعد میں ڈاکٹر وں اور عملے کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور محکمہ صحت کے حکام کی میٹنگ کی صدارت کی۔اُنہوں نے کووِڈ مریضوں کے علاج و معالجہ اور اس بیمار ی سے بچائو کے احتیاطی تدابیر کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔ ضلع ہسپتال اودھمپور نے مشیر کو ہسپتال انتظامیہ کے کام کاج کی تفصیل دی۔ مشیر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائینہ کیا جن میں شعبہ حادثات ، ڈائیلسس مرکز ، انڈور وارڈ اور دیگر شعبے شامل ہیں اور انہوں نے ہسپتال کے طبی اور نیم عملے کے ستبادلہ خیال کیا اور اُن سے موجودہ صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔دریں اثنا مشیر بھٹناگر نے کٹرا کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جارہی طبی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔انہوں نے طبی مرکز کے ٹیکہ کاری اور زچہ و بچہ شعبوں کا معائینہ بھی کیا اور متعلقہ حکام کو زچہ و بچہ معاملات کے مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران لازمی ایس او پیز پر من و عن عمل کرنے کے لئے کہا۔ مشیر موصوف نے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کٹرا کی انتظامیہ کو نیشنل کوالٹی ایشورنس سٹینڈاڈکے تحت جاری کی گئی نیشنل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے مبارک باد پیش کی۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر ریاسی نے مشیر کو ضلع میں کووِڈبیماری کے پھیلائو اور اس کی روکتھام کے لئے جاری اقدامات کے بارے میں تفصیل دیں۔