جموں //بھارتیہ یوا مورچہ بلاور ،بنی ،بسوہلی کے صدر جسویندر سنگھ نے بالاور کے مہن پور منڈل میں پارٹی کے جنرل سیکرٹری (آرگنائزیشن) اشوک کول، بی جے وائی ایم کے ریاستی صدر وکاس چودھری، منڈل صدر شام سنگھ ، بی جے وائی ایم کے نائب صدر کیشو کھجوریہ کی موجودگی میں ممبر شپ مہم کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر متعدد سرپنچوں اور پنچوں نے بی جے پی کا دامن تھاما ۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میںحال ہی میںمنعقدہ لوک سبھا انتخابات مین بی جے پی کے حق میں بھاری تعداد میں ووٹ دینے اور سب کا ساتھ ،سب کا وکاس او سب کا وشواس یقینی بنانے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ممبر شپ مہم پارٹی کو بنیادی سطح پر مستحکم بنانے ،لوگوں کو پارٹی کے ساتھ جوڑنے اور سماج کے ہر ایک طبقہ کو پارٹی میں شامل لانے کے لئے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں سب سے زیادہ وووٹ حاصل کئے جسکے لئے ہمیں لوگوں کے ساتھ جوڑنے کا سلسلہ شروع کرنے کی ضرورت ہے اور ووٹروں کو پارٹی ورکروں کی شکل میں بدلنے کی ضرورت ہے ۔وکاس چودھری نے اس موقعہ پر کہا کہ ریاست میں حالیہ لوک سبھا انتخابات میں 16لاکھ سے زائد ووٹروں نے پارٹی کو ووٹ دیا ،جو کہ کل ووٹوں کا 46 فیصد ہے ۔انہوں نے ہائی کمانڈ کو یقین دلایا کہ بے جے وائی ایم لاکھوں کی تعداد میں نوجوانوں کو ممبر شپ مہم میں شامل کرے گی۔یوا مورچہ کے بلاور،بنی، اور بسوہلی کے صدر جسویندر سنگھ نے اس موقعہ پر اپنے خطاب میں کہا کہ علاقہ کا بی جے وائی ایم یونٹ ممبر شپ مہم کو کامایب بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فرد گزاشت نہیں کرے گی ۔