ممبئی//دوسری بڑی قومی تیل کمپنی بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈنے منگلوار کو اایک نئے گاہک دوست پہل کااعلان کیا جس کے تحت ملک میں رسوئی گیس کی بکنگ وٹس ایپ پر کی جائے گی ۔بھارت پٹرولیم کے گزشتہ سال سات کروڑ دس لاکھ صارف تھے اور یہ انڈین آئل کے بعد دوسری بڑی تیل کمپنی تھی ۔بھارت پٹرولیم کار پوریشن لمیٹڈ کے ایک بیان کے مطابق آج منگلوار سے ملک بھر میں صارف وٹس ایپ کے ذریعے گیس کی بکنگ کرسکیں گے۔وٹس ایپ کی بکنگ بی ی سی ایل کے اسمارٹ نمبر 1800224344پرکمپنی میں صارف کے درج نمبر سے کی جاسکتی ہے ۔کمپنی کے مارکیٹنگ ڈائریکٹرارن سنگھ نے کہا کہ وٹس ایپ سے بکنگ کرنے سے صارفین کیلئے مزیدآسانیاں پیدا ہوں گی ۔رسوئی گیس کے ایگزیکٹو دائریکٹر انچارج ٹی پیتھامبرن نے کہ وٹس ایپ پر بکنگ کے بعد صارف کوکنفرمیشن پیغام بھی ملے گااور اس کے علاوہ آن لائن ادائیگی کیلئے لنک بھی بھیجا جائے گاجس پرکریڈٹ کارڈیادیگر ادائیگی کے ذرائع سے ادائیگی کی جاسکتی ہے ۔